سردیوں میں صحت کے لیے معجزاتی ہے اس سبزی کا جوس

آپ چٹنی کو ساس بھیاس موسم میں چقندر کا رس پینے سے کئی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ کہہ سکتے ہیں لیکن کیچپ نہیں۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق چقندر کا جوس پوٹاشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک کاپر، وٹامنز اور منرلز سمیت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے ورزش کی صلاحیت اور پٹھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو کینسر کے خلیات سے بچا کر جسم میں سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔

چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 250 ملی لیٹر چقندر کا جوس پینے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ جوس دل کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چقندر کا جوس کولیسٹرول کے مسائل سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔

کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر کا جوس کل کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کنٹرول کرکے معمول پر لانے میں مدد کرتا ہے۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے