مونگ پھلی سردیوں میں بادام سے کم نہیں، جانیں کیسے

سردیوں کے موسم میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

تمام غذائی اجزاء سے بھرپور اسے غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔

ہیلتھ لائن کے مطابق مونگ پھلی دودھ کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

 مونگ پھلی  کے 100 گرام میں 1 لیٹر دودھ کے برابر پروٹین ہوتا ہے۔

مونگ پھلی دل کی بیماریوں کے خطرات سے بچانے میں بھی فائدہ مند ہے۔

کیلشیم اور وٹامن ڈی کی وجہ سے یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

مونگ پھلی ڈپریشن کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اس میں اولیک ایسڈ ہوتا ہے جو خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

روزانہ مونگ پھلی کھانے سے ہارمونز کا توازن برقرار رہتا ہے۔