سردیوں میں سرسوں کے تیل کی مالش کے حیرت انگیز فائدے

سرسوں کے تیل کی مالش جسم میں خون کی گردش بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

 سرسوں کے تیل کی مالش سے خشک اور سرد موسم میں جوڑوں اور پٹھوں کے دردوں کو دور رکھا جاتا ہے۔

سرسوں کا تیل فطری طور پر گرم ہوتا ہے۔ تیل کی مالش کرنے سے جسم کو گرم اور اندر کی حرارت کورقرار رکھا جاسکتاہے۔

گرم فطرت والے تیل کی مالش سے سردی کا احساس کم کیا جاسکتا ہے۔

سرسوں کو تیل سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

موسم سرما میں ہونے والی سردی، زکام، اور کھانسی کو تیل کی مالش سے قابل برداشت بنایا جا سکتا ہے۔

سرسوں کے تیل میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتے ہیں جو  بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش کو روکتا ہے،

اسی وجہ  سرسوں کے تیل کو اچار میں طویل مدتی تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

سرسوں کا تیل سن اسکرین کے طور پر کام کر سکتا ہ۔ یہ جلد کو سورج کی یو وی شعاعوں سے بچاتا ہے۔

 سرسوں کا تیل جلد کو صاف اور ہائیڈریٹ بھی  رکھتا ہے اور خشک موسم میں اسے صحت مند  بھی رکھتا ہے۔