سردیوں میں جلد کو چمکدار بنانے کےطریقے
سردیوں میں بہت سے لوگوں کی جلد بہت خشک اور پھیکی نظر آنے لگتی ہے۔
جلد کی دیکھ بھال کیسے کریں؟ یہ جانکاری سمبھاج نگر میں بیوٹیشن درشنا دیشمکھ نے دی۔
اگر جلد خشک ہے تو گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں۔
اگر جلد آئلی ہو یا جلد پر دانے ہوں تو وٹامن ای کی گولی اور تھوڑا ایلوویرا جیل ملا کر لگائیں۔
اگر آپ آلو کو پیس کر پانی میں ڈال دیں تو اس کا نشاستہ جمع ہو جاتا ہے اور جب اس کو لگایا جائے تو جلد چمک اٹھتی ہے۔
اس میں دہی اور ہلدی ملا کر چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا کر رکھیں۔
شہد اور ایلوویرا جیل کا مکسچر لگانا بھی چہرے کے لیے اچھا ہے۔
' وٹامن سی' کیپسول اور بادام کے تیل کو ملا کر نرمی سے مالش کرنے سے جلد چمک آتی ہے۔
ملتانی ماٹی میں تھوڑی سی ہلدی، دہی اور انڈے کی سفیدی ملا کر اس فیس پیک کو چہرے پر لگائیں۔
یہاں پر کلک کریں