آم کھانے کے فائدے

آم ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے۔

آم واحد پھل ہے جس سے بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان اس پھل کو نہایت شوق اور ان گنت تعداد میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

آم کے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والا آم دنیا بھر میں مشہور ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق آم میں 20 سے زائد وٹامنز، منرلز اور معدنیاتی اجزاء  پائے جاتے ہیں۔

آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض سے حفاظت کرتا ہے ۔

ساتھ ہی نضام ہاضمہ، جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

آم حاملہ عورتوں کی صحت کے لیے بھی بے انتہا مفید قرار دیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔