یہ 5 چیزیں انڈوں کے ساتھ غلطی سے بھی نہیں کھانے چاہیے

انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کا استعمال صحت کے لیے اچھا ہے۔

لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اگر انڈے کے ساتھ کھائی جائیں تو جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سویا دودھ اور انڈے ایک ساتھ نہیں کھانے چاہیے۔

ایسا کرنے سے آپ کا معدہ خراب ہو سکتا ہے اور کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

چائے کے ساتھ انڈا کھانا اچھا نہیں ہے۔ ان دونوں غذاؤں کا ایک ساتھ استعمال گیس اور تیزابیت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

آپ کو تلا ہوا گوشت اور انڈے بھی ساتھ نہیں کھانے چاہئیں۔ ایسا کرنے سے بہت زیادہ بدہضمی ہو سکتی ہے۔

گوشت اور انڈے ایک ساتھ کھانے سے چربی بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ بہت سستی محسوس کر سکتے ہیں۔

انڈے اور چینی کو ایک ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔ اس سے پیٹ خراب ہو سکتا ہے اور جسم میں خون کے لوتھڑے بن سکتے ہیں۔

انڈے اور کیلے کو بھی ایک ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔ کیونکہ اسے ہضم ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیلے میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اس لیے دونوں ایک ساتھ ہضم کرنے میں بہت بھاری ہوتے ہیں۔