ایک چمچ پاؤڈر آپ کے چہرے کو چمکا دے گا

کچن میں موجود مصالحے نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ چہرے کو خوبصورت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

جیسے کہ دار چینی بھی ایک مصالحہ ہے اور اس  کی مدد سے آپ  چہرے کی چمک کو بڑھا سکتے ہیں

دار چینی میں پائے جانے والے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتے ہیں۔

آئیے آپ کو گھریلوں فیس پیک کے بارے میں  بتاتے ہیں جو آپ کے چہرے کو شیشے کی طرح چمکا سکتے ہیں۔

For Glowing

ایک چمچ دار چینی کے پاؤڈر کو کیلے سے  ملا دیں او ر اس مکسچر کو چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

 اور پھر  منہ دھو لیں۔ یہ فیس پیک تیل والی جلد کے لیے بہترین ہے۔

For Acne

چہرے کے مہاسوں کے مسئلے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر اور چند قطرے دار چینی کا تیل ملالیں۔

اس پیک کو 15 منٹ تک رکھیں اور پھر  چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

For Wrinkles

جھریوں کو دور کرنے کے لیے 1  چمچ دار چینی کا پاؤڈر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی میں ملا کر اس میں 5 قطرے کھانے کا تیل ڈال کر پیسٹ بنائیں۔

Enhance Complexion

دار چینی پاؤڈر، دہی اور شہد، ایک ایک چمچ کا مکسچر تیار کریں۔ اس کو چہرے پر اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک یہ سوکھ نہ جائے۔ پھر چہرہ دھو لیں۔

For Dryness

چہرے پر خشکی کے مسئلے کے لیے ایک چمچ دار چینی پاؤڈرکو چند قطرے ناریل کے تیل کے ملا لیں۔ اسے 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔