آئی فون پر ملنے والے آفرز

جب نیا فون خریدنے کی بات آتی ہے، تو کچھ لوگ سب سے سستا ڈیوائس خریدنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ل

لیکن اگر یہ پتہ چل جائے کہ مہنگے فون کی قیمت میں کافی کمی ہوگئی ہے تو ظاہر ہے کہ ہر کوئی اچھے ڈسکاونٹ پر ملنے والے فون کو خریدنا چاہے گا ۔

دراصل یہاں ہم آئی فون پر ملنے والے آفرز کی بات کر رہے ہیں۔

ایپل کا نیا آئی فون 15 اس سال 79,999 روپے کی ابتدائی قیمت میں لانچ کیا گیا تھا، تاہم اس فون کی قیمت میں بڑی کمی ایمیزون پر دیکھی گئی ہے۔

یہ فون چھوٹ کے بعد ایمیزون سے 75,000 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

آئی فون 15 ایمیزون پر 74,990 روپے میں لسٹ کیا گیا ہے۔ لیکن بینک آفر کے بعد فون کو اور بھی سستا خریدا جا سکتا ہے۔

فیچرز کی بات کریں تو آئی فون 15 میں کئی خاص فیچرز ہیں۔ iPhone 15 میں 6.1 انچ کا OLED ڈسپلے، 60 Hz ریفریش ریٹ، 1179×2556 پکسل ریزولوشن، 460 ppi ڈینسٹی ملتی ہے ۔

اس کے ڈسپلے کی پیک برائٹنیس 2000 نٹس ہے۔ آئی فون 15 میں A16 Bionic chipset ملتا ہے۔ یہ 512 جی بی تک اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔