گرم پانی کب اور کتنا پینا فائدہ مند ہے؟

آج کل کی مصروف زندگی میں لوگ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات اٹھاتے ہیں۔

کئی لوگ وزن کم کرنے کے لیے گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ یقیناً گرم پانی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔

لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ جس کے بارے میں عام طور پر لوگ    نہیں جانتے ہیں۔

اگر آپ بہت زیادہ گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بہت زیادہ گرم پانی پینے سے آپ کے ہونٹوں اور منہ جل سکتا ہے۔

گرم پانی کا زیادہ استعمال نیند کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ گرم پانی کا استعمال گردوں کے ذریعے زہریلے مادوں کو فلٹر کرنے میں دشواری کا باعث بنتا ہے۔

بہت زیادہ گرم پانی نظام انہضام پر برا اثر ڈالتا ہے۔ جن لوگوں کو آنتوں کے مسائل ہیں انہیں گرم پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔