کب ہوگا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کی تاریخ کا سبھی کو انتظار تھا۔ خاص طور پر ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کب کھیلا جائے گا ۔

آئی سی سی کے اس میگا ٹورنامنٹ کا شیڈول سامنے آ گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

ورلڈ کپ 4 جون سے شروع ہوگا اور فائنل میچ 30 جون کو کھیلا جانا ہے۔ اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کھیلے جانے والے سبھی میچوں کے گروپ اور میچ کی تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔

گروپ اے میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کی ٹیمیں ہوں گی۔

گروپ بی میں موجودہ عالمی چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔

گروپ سی کی بات کریں تو نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی ہوں گے

نیپال کی ٹیم کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا ۔