موسم کی تبدیلی سے خوراک کی ضروریات بھی بدل جاتی ہیں

سردیوں میں جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

اس لیے خود کو متحرک رکھنا بہت ضروری ہے۔

آیورویدک ڈاکٹر محمد اقبال نے اس کی جانکاری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں خوراک پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ہری سبزیاں اور پھل کھانے سے جسم میں ہیموگلوبن درست طریقے سے برقرار رہتا ہے۔

سردی سے بچاؤ کے لیے آملہ، کینو، گاجر، پالک، چقندر، خشک غذا وغیرہ کا استعمال کریں۔

آملہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ گاجر کھانے سے وٹامن اے حاصل ہوتا ہے۔

چقندر، گاجر اور پالک خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔

سردیوں میں پالک، بروکولی، بند گوبھی، گاجر جیسی سبزیاں ضرور کھائیں۔