یہ 5 غذائیں قبض ختم کر دیں گی، جانیں کیسے؟

غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس سے پیدا ہونے والے مسائل میں قبض بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔

قبض سے نجات کےلیے لوگ بہت سی چیزیں آزماتے ہیں۔

ماہر غذائیت روہت کے مطابق کچھ غذائیں قبض میں موثر ہوتی ہیں۔

یہ غذائیں رات کو کھانے سے صبح کے وقت پیٹ آسانی سے صاف ہو جاتا ہے۔

سن کے بیجوں کے پاؤڈر کو گرم دودھ یا پانی میں ملا کر پینا چاہیے۔

اسپغول کو دہی میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں۔

تریفلا پاؤڈر 1 گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے آپ کا معدہ صاف ہو جائے گا۔

ایک گلاس دودھ میں ابال کر کھجور کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔