شمالی ہندووستان میں زلزلے کے تیز جھٹکے، پاکستان میں بھی لرزی زمین

دہلی این سی آر کے علاوہ کشمیر ، پنجاب اور پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں نے دیر تک اس کے جھٹکے محسوس کئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبہ ہندوکش کے علاقے جورم میں تھا۔

پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 تھی جب کہ دوسرا زلزلہ اس سے بھی زیادہ شدید تھا جس کی شدت 6.4 تھی۔

اس کے بعد دیگرے زلزلوں کے شدید جھٹکوں سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی

جس کے جھٹکے شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر زلزلے آئے, جس کا مرکز کابل سے 241 کلومیٹر شمال، شمال مشرق میں تھا۔