دودھ کے یہ فوائد صحت سے لے کر خوبصورتی تک حیران کن ہیں

سردیوں میں ہلدی کو دودھ میں ملا کر پینے سے کئی موسمی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور جلد میں چمک بھی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔

ہلدی کے دودھ میں وٹامن سی، بی 6، کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آئیے اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

ہلدی اور دودھ دونوں میں اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نزلہ و زکام سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

ہلدی اور دودھ میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد سے متعلق مسائل سے لڑنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی چمک بڑھانے کا کام بھی کرتے ہیں۔

ذہنی تناؤ میں مبتلا افراد کے لیے بھی ہلدی کا دودھ بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں تناؤ دور کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں۔

ہلدی کے دودھ کی اینٹی سوزش خصوصیات سرد موسم میں جوڑوں کے درد کو دور کرنے کا کام کرتی ہیں۔

ہلدی کے دودھ  قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہلدی کا دودھ اینٹی مائکروبیل ہوتا ہے جو بیکٹیریا کے انفیکشن کو دور کرنے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔