سردیوں میں آلو کھانے کے حیرت انگیز فائدے

جب ہم سبزی لانے  بازار جاتے ہیں تو وہاں سے آلو ضرور لاتے ہیں،کیونکہ

آلو کا استعمال تقریباً ہر سبزی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس خوبی کی وجہ سے اسے سبزیوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

بچے اور بوڑھے سبھی سردیوں میں آلو کو پسند کرتے ہیں۔

یہ فاسٹ فوڈ جیسے فرنچ فرائز، چپس وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

اس میں فائبر، زنک، آئرن، پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

آلو سردیوں میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں بھی بہت مددگار ہے۔

یہ کیلوریز کے استعمال میں بھی مدد کرتا ہے۔

جس کی وجہ سے وزن آسانی سے کم کیا جا سکتا ہے۔