شاہین آفریدی کو کپتانی سے دھونا پڑ سکتا ہے ہاتھ

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

بابر اعظم کی کپتانی جانے کے بعد بورڈ نے کپتانی کے لئے شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیا، لیکن بحیثیت کپتان شاہین کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار 3 ٹی ٹوینٹی میچ گنوا دئے ہیں۔

ایسے میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوینٹی کپتانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اگر شاہین کو کپتانی سے ہٹایا جاتا ہے تو بابر اعظم کے ساتھی محمد رضوان ٹیم کے اگلے کپتان ہو سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے اب تک صرف 2 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے۔

انہوں نے اب تک ٹی ٹوینٹی یا ون ڈے میں کپتانی نہیں کی ہے۔

تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اگر انہیں کپتانی مل جاتی ہے تو وہ کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

بتادیں کہ 6 ماہ بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 ہونے والا ہے اور ٹیم انتظامیہ کی یقینی طور پر اس پر نظر ہوگی۔