پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے کرلی شادی

دراصل ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ان کی طلاق کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

ادھر شعیب ملک نے 20 جنوری بروز سنیچر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ثنا جاوید ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ثنا نے 2018ء کے سب سے بلاک بسٹر ٹیلی ویژن ڈرامہ خانی میں “صنم خان” نامی مرکزی کردار ادا کیا تھا

ثنا نے 2017ء میں سماجی مزاحیہ فلم “مہرو النساء وی لو یو” سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا

سال 2018ء میں پاکستان کی مشہورِ تفریحی ویب سائٹ “سمتھنگ ہاوٹ” نے ثنا جاوید کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی بہترین اداکارہ قرار دیا تھا۔

ثنا جاوید نے اس سے قبل پاکستانی اداکار، گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک پروڈیوسر عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔

وہ اکتوبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے، لیکن مبینہ طور پر 2023 کے آخر میں ان کی طلاق ہو گئی۔

اس سے پہلے ثانیہ مرزا نے بدھ کو ہی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کی وجہ سے ان کے اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں تیز ہوگئیں۔