پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کا بڑا بیان
وراٹ کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ نے پچھلے وقت میں جو کچھ کیا ہے وہ بہت کم کھلاڑی کر پاتے ہیں۔
حال ہی میں ورلڈ کپ 2023 میں انہوں نے ون ڈے میں 50 سنچریاں بنا کر سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا۔
شعیب اختر نے اے این آئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’آج کے وقت میں سچن تیندولکر کے پاس کافی رنز ہیں۔
وہ رکی پونٹنگ، برائن لارا، وسیم اکرم اور شین وارن کے ساتھ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا‘‘۔
وراٹ وراٹ ہیں ، وہ اس صدی کے عظیم بلے باز ہیں ۔ ہم اس دور اور اس دور کا موازنہ نہیں کرسکتے، میں چاہتا ہوں کہ وہ 100 سنچریاں لگائیں‘‘ ۔
وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد سے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نہیں کھیلے تھے۔
وراٹ اب ٹی 20 کرکٹ میں آئی پی ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
.