آئی سی سی نے پاکستان کو دکھایا آئینہ، کھلاڈیوں کو تینوں فارمیٹ سے کیا باہر
آئی سی سی نے سال 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں دھوم مچا رہی ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کا کپتان سوریہ کمار یادو کو بنایا ہے جب کہ ون ڈے ٹیم کی کمان ہندوستانی تجربہ کار روہت شرما کو دی گئی ہے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ کی کپتانی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی اور سال بھر ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے۔
جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی آئی سی سی کی کسی ٹیم میں شامل نہیں ہو پایا ہے۔
آئی سی سی نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے کھلاڑیوں کو کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے ۔
.