تاج محل یا قطب مینار، کون ہے زیادہ اونچا؟

تاج محل بلند ہے یا قطب مینار؟ سوچے سمجھے بغیر جواب نہ دیں

اگر ہم دہلی کی بلند ترین عمارت کی بات کریں تو سب سے پہلے قطب مینار کا نام آتا ہے۔

قطب مینار کو  دیکھنے کے لیے ملک اور بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ قطب مینار سے بھی اونچی ایک تاریخی عمارت ہے۔

تاج محل کو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی بیوی ممتاز کی یاد میں 1632 عیسوی میں تعمیر کروایا تھا۔

تاج محل کومحبت کی علامت کہا جاتا ہے۔

اسے بنانے میں 22 سال لگے اور یہ 42 ایکڑ پر  پھیلا ہوا ہے۔

تاج محل کا داخلی دروازہ 151 فٹ لمبا اور 117 فٹ چوڑا ہے۔ اس کی اونچائی 100 فٹ ہے۔

یہ بات آپ کے لیے قدرے حیران کن ہو سکتی ہے کہ تاج محل قطب مینار سے اونچا ہے۔