سمندر کا پانی نیلا کیوں لگاتا ہے؟ 

سمندرکو اونچائی سے دیکھنے پر ہمیشہ نیلا ہی دکھائی دیتا ہے ۔

پانی کا کوئی رنگ نہیں ہوتا، پھر یہ نیلا رنگ نظروں کا دھوکہ ہے۔

سورج کی سفید کرنوں میں قوس قزح کے سات رنگ موجود ہوتے ہیں

ان میں سے لال ۔ پیلا اور ہرا رنگ  سمندر  جذب کرلیتا ہے 

نیلے اور بنفشی رنگ منعکس ہو کر باہر نکل آتے ہیں۔

ان دو رنگوں کی ویو لینتھ سب سے کم ہے، اس لئے ہم صرف انہیں ہی دیکھ سکتے ہیں۔

ہماری آنکھیں نیلے رنگ کو جلد پہچان لیتی ہیں، ایسے میں ہم سمندر میں بھی اسے ہی دیکھتے ہیں۔

تاہم  قریب آنے کے بعد سمندر ہرا بھی دکھنے لگتا ہے۔

حالانکہ جیسے ہی آپ سمندر کا پانی ہاتھ میں لیتے ہیں، آپ کو احساس ہوجاتا ہے کہ اس کا کوئی رنگ نہیں ہے۔