نمک سے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا طریقہ

نمکین پانی میں سوڈیم، کیلشیم اور سلکان جیسے عناصر ہوتے ہیں جوجلد کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

چہرے پر مردہ جلد کا جمع ہونا مساموں کو روکتا ہے۔ پھر اسے دور کرنے کے لیے نمکین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس دوران پانی میں سمندری نمک ملا کر ہلکے سے مساج کریں۔

ایک کپ پانی میں ایک چمچ نمک ملا کر روئی کی  مدد سے چہرے پر لگائیں۔ روئی کبھی کبھی  پانی سے دھو لیں۔

چار کپ پانی کو 20 منٹ تک ابالیں اور اس میں 2 چمچ نان آئوڈائزڈ نمک ڈالنے کے بعد ٹھنڈا کر کے چہرہ دھو لیں۔

نمکین پانی سے چہرہ دھونے سے خشک دھبوں سے نجات ملتی ہے۔

نمکین پانی ایک قدرتی  detoxifier  ہے. یہ جلد سے نقصان دہ مادوں کو دور کرتا ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر کوئی زخم  ہو تو نمکین پانی کا استعمال نہ کریں۔