اداکارہ جھانوی کپور نے ساڑی میں دکھایا ایسا اوتار، لوٹ لی پوری محفل

اداکارہ جھانوی کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ روایتی لک میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔

ان تصاویر میں جھانوی کپور کا انداز اور اسٹائل دونوں ہی قابل تعریف ہے ۔

اپنی ان تصاویر میں جھانوی کپور سیکوین ساڑی میں ایک سے بڑھ کر ایک کمال کے پوز دیتی نظر آرہی ہیں ، جن پر فینس کا زبردست ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ فوٹوشوٹ انڈور سیٹ اپ میں کرایا ہے ۔

اداکارہ جھانوی کپور نے ان تصویروں کو کسی کیپشن کے بغیر شیئر کیا ہے اور بس اپنے انداز سے سب کچھ بولتی نظرآرہی ہیں ۔

جھانوی کپور کی ان تصویروں پر ان کے لاکھوں فینس گارجیس، سو بیوٹیفل، اپسرہ، کوین، افف یہ ادا اور واو جیسے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔ اداکارہ کی تصاویر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔