پیاز ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین علاج

ملک بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان بھی اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ پیاز کا عرق (جوس) ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے سب سے مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔

برطانوی ویب سائٹ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پیاز کا عرق بے قابو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے

پیاز کا رس بلڈ شوگر کو 50 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کا جوس  ذیابیطس کے مریضووں کے لیے بہترین دوا ہے۔

صحت مند افراد بھی پیاز کے استعمال سے کئی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، وزن کا انتظام اور متوازن خوراک بھی ضروری ہے۔

ذیابیطس کے مریض پیاز کا عرق (جوس) استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔