گھر سے بھاگ کر ممبئی پہنچی یہ مشہور اداکارہ، پھر بنایا کروڑوں کا امپائر

آج ہم یہاں جس اداکارہ کی بات کر رہے ہیں وہ اپنے دم پر کئی ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

اپنی شاندار اداکاری کے بل بوتے پر وہ 4 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ کنگنا رناوت ہیں۔ کنگنا رناوت کا بالی ووڈ کی کوئین بننے تک کا سفر مشکلات سے بھرا رہا تھا۔

کنگنا رناوت کی عمر صرف 15 سال تھی جب وہ اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی پہنچی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ‘مجھے لگتا تھا کہ میں کچھ بڑا کر کے دکھاوں گی اور بڑے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دوں گی۔’

اداکارہ کے مطابق وہ فلموں میں آنے کے کچھ عرصے بعد ہی ڈرگس کا شکار ہوگئی تھیں۔ اسن کا کیریئر کچھ خاص نہیں چل رہا تھا اور وہ اپنی راتیں سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

کنگنا رناوت کا نام لیجنڈ اداکار اور فلم پروڈیوسر آدتیہ پنچولی کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔

کنگنا کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 2006 میں عمران ہاشمی کے ساتھ تھریلر فلم ‘گینگسٹر’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔