اننت امبانی ۔ رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈنگ میں آنے والے مہمان کو ملے گا خاص تحفہ

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور سی ایم ڈی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کا پری ویڈنگ پروگرام 1 سے 3 مارچ تک گجرات کے جام نگر میں ہونے جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں کھیلوں کی دنیا سے لے کر فلموں اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور شخصیات شرکت کرنے والی  ہیں۔

جام نگر میں منعقد ہونے والے پری ویڈنگ پروگرام میں مہمانوں کو ہندوستان کی متنوع ثقافت اور ورثے کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے جشن میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو مہابلیشور کے نابینا کاریگروں کے ذریعہ تیار کی گئی موم بتیاں تحفے میں دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ گجرات کے کچھ اور لال پور کی خواتین کاریگروں کے تیار کردہ روایتی اسکارف بھی تحفے میں دیے جائیں گے۔

سودیش آن لائن نے بھی انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا ہے، جس میں موم بتیوں کا ایک خوبصورت ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے۔

کیپشن میں لکھا ہے “محبت کے راستے کو روشن کرنا ~ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہونے والی شادی روایتی ہندوستانی آرٹ کی شکلوں کا جشن منانے میں اہم ثابت ہو رہی ہے۔

مہابلیشور کے نابینا کاریگر اپنے ہاتھ سے بنی موم بتیوں کو  دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔