سیف علی خان کا  ایئرپورٹ پر فیملی کے ساتھ ہوا زوردار استقبال

اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ فنکشن کے لیے سیف علی خان جب اپنی فیملی کے ساتھ جام نگر پہنچے تو سبھی کا دھیان ان کی طرف چلا گیا ۔

سیف علی خان اپنے سب سے چھوٹے بیٹے جیہ علی خان کو کندھوں پر اٹھائے ہوائی اڈے پر اپنی فیملی کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے۔

کرینہ کپور بھورے رنگ کے سلوار سوٹ میں شاندار لگ رہی تھیں، جسے انہوں نے گلابی دوپٹہ کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ سارہ علی خان، ابراہیم علی خان اور کرشمہ کپور بھی اس جوڑے کے ساتھ نظر آئیں۔

سارہ اور ابراہیم سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کی اولاد ہیں۔ جب سیف کی فیملی ایئرپورٹ سے باہر آئی تو پیپرازیوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات 1 مارچ سے 3 مارچ تک گجرات کے جام نگر میں ہورہی ہے۔

اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ پری ویڈنگ پارٹی کے پہلے دن کو ‘ایوننگ ان ایورلینڈ’ کا نام دیا گیا ہے، جس کا ڈریس کوڈ ‘ایلیگینٹ کاکٹیل’ ہے۔

پری ویڈنگ تقریب کے دوسرے دن کا ڈریس کوڈ ‘جنگل فیور’ ہے جسے ‘اے واک آن دی وائلڈ سائیڈ’ کا نام دیا گیا ہے۔

اننت ۔ رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریب کے آخری دن دو پروگرام ہوں گے۔