اننت امبانی نے مہمانوں کا ادا کیا شکریہ

اننت امبانی نے اپنی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش قسمت شخص قرار دیا کیونکہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کا ساتھ ملا ہے۔

اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریب جام نگر شہر کے قریب ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) کے قریب واقع ایک رہائشی بستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

جہاں اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (CMD) مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے ہیں، تو وہیں رادھیکا مرچنٹ اینکور ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ویرین مرچنٹ کی چھوٹی بیٹی ہیں۔

اننت امبانی کچھ دیگر گروپ کمپنیوں کے علاوہ آر آئی ایل اور جیو پلیٹ فارم لیمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔

تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پہلے ہی پہنچ چکے لوگوں میں مارک زکربرگ، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، بیڈمنٹن چیمپئن سائنا نہوال، کرکٹرز راشد خان اور سوریہ کمار یادو، سابق کرکٹر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور رنبیر کپور شامل ہیں۔

اننت امبانی نے اپنی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش قسمت شخص قرار دیا کیونکہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کا ساتھ ملا ہے۔

رادھیکا اور اننت کی پری ویڈنگ میں شرکت کرنے والے ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے خشک میوہ جات کی مٹھائیاں پیش کی گئیں۔