سحر و افطار میں کھجور کھانا کیوں مفید ہے؟

روزے کی حالت میں روزمرہ کے کام کرنا کچھ مشکل معلوم ہوتا ہے، جلد ہی تھکن محسوس ہوتی ہے اور قوت مدافعت کے متاثر ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے۔

لیکن اگر روزے کی حالت میں بھی آپ دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجور دوا بھی ہے اور بہترین غذا بھی۔

کھجور کی افادیت سنت رسولﷺ اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

– کھجور خون میں اضافہ کرتی ہے جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتی ہے اور اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

– چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔

– کھجور میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

– کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔