رمضان المبارک کو بھرپورعبادتوں کے ساتھ کیسے گذرا جائے؟

رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس ماہ مقدس میں روزہ و عبادت کے ذریعے خدا وند تعالہ کو راضی کرلیا۔

یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں اﷲ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتے ہیں۔

یہاں کچھ ایسی باتوں کا ذکر ہے، جن کا لحاظ رکھنے سے رمضان کو بھرپور عبادتوں کے ساتھ گزارا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام نجاست اور بے جا لذت سے پرہیز ضروری ہے۔

ماہ رمضان میں نفل عبادات کا ثواب فرض کے برابرملتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہوتا ہے، اسی لیے نفل عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

طلوع آفتاب سے پہلے کھائے جانے والے کھانے کو سحری کہتے ہیں اور غروب آفتاب کے بعد کھائے جانے والے کھانے کو افطار کہتے ہیں اور لوگ کھجور سے افطار کی ابتدا کرتے ہیں۔

افطار کے وقت ، قریبی رشتہ داروں ، دوست اور پڑوسیوں کا بھی خیال رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اگر مناسب ہو تو افطاری کا کچھ حصہ ان کے ساتھ شیئر کیاجاسکتاہے۔

اگر آپ رمضان میں سفر میں ہیں یا بیمار ہیں تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ تاہم اسے بعد کی تاریخ میں قضا رکھنا ضروری ہے۔