شہریت ترمیمی قانون سےمسلمانوں کوڈرنےکی ضرورت نہیں امت شاہ نےدلایا یقین

نیوز 18 کے لیڈرشپ کنکلیو ‘رائزنگ بھارت 2024’ کے پلیٹ فارم سے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ سی اے اے یعنی شہریت ترمیمی قانون کی وجہ سے کوئی بھی اپنی شہریت سے محروم نہیں ہوگا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت کے مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ووٹ بینک بنانے کے لیے اپوزیشن نے یہ وہم پھیلایا کہ سی اے اے کی وجہ سے مسلمان اپنی شہریت کھو دیں گے اور ان سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے گا۔

امت شاہ نے کہا، ‘سی اے اے کے منظور ہونے کے بعد ملک میں ایک بہت بڑی غلط فہمی پھیل گئی اور اسی دوران کووڈ آ گیا۔ ہم ایک جمہوری ملک میں ہیں۔ جب کسی سچ کے بارے میں غلط فہمی پھیلائی جاتی ہے تو پھر اقتدار میں آنے والی پارٹی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سچائی کو لوگوں تک پہنچائے۔

وہ (مسلمانوں) کو اپوزیشن نے گمراہ کیا۔ اپنا ووٹ بینک بنانے کے لیے اپوزیشن نے یہ غلط فہمی پھیلائی کہ سی اے اے اس ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ووٹنگ کے حقوق اور شہری عنصر کو چھین لے گا۔

جبکہ اس کے برعکس ہے۔ سے اے اے کی وجہ سے کوئی بھی اپنی شہریت سے محروم نہیں ہوگا۔

امت شاہ نے مزید کہا، ‘سی اے اے شہریت دینے کا قانون ہے۔ سکھ، بدھ، جین، عیسائی، ہندو ۔۔۔وہ تمام بھائی جو تین ملکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر آئے ہیں، برسوں سے یہاں بیٹھے ہیں، ان کے پاس شہریت نہیں ہے۔

وہ اپنے نام پر جائیداد نہیں خرید سکتے، سرکاری نوکری نہیں لے سکتے۔ وہ اپنی زندگی کیسے گزاریں گے؟ کانگریس کے پاس کروڑوں لوگوں کے مسائل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

واضح کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، ‘میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس ملک کے مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی اے اے صرف لینے کا قانون نہیں ہے، یہ شہریت دینے کا قانون ہے۔