اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں وہ ایکٹر رنویر سنگھ کے ساتھ عشق کرتی دکھائی دیں گی۔

حال ہی میں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا ایک پردے کے پیچھے کا سین والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔

 ویڈیو میں عالیہ بول رہی ہیں، جب میں نے فائن رزلٹ دیکھا، تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے بے بی راہا کی پیدائش کے چار مہینے بعد یہ کردکھایا۔

میں نے حقیقت میں خود کو اس کے لیے تیار کرلیا۔ میں سچ میں چاہتی تھی کہ یہ شاندار ہو۔

ویڈیو میں فلم کے گانے تم کیا ملے کی میکنگ دکھائی گئی ہے۔ مداحوں کو رنویر اور عالیہ کی رومانوی کیمسٹری بہت پسند آرہی ہے۔ ویڈیو میں عالیہ کا ساڑھی لُک حیرت انگیز لگ رہی ہے۔

بتادیں کہ کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

عالیہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو، انہوں نے 14 اپریل 2022 کو رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی۔

دونوں کی شادی ممبئی میں خاندان اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ عرصے بعد عالیہ اور رنبیر نے جلد والدین بننے کی خبر سنائی اور پھر 6 نومبر 2022 کو عالیہ نے بچی راہا کو جنم دیا۔

عالیہ نے ابھی تک اپنی بیٹی راہا کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔

بیٹی کی پیدائش کے 4 مہینے بعد ہی عالیہ بھٹ نے کم کرلیا تھا کافی وزن، رنویر سنگھ کے ساتھ کیا پھر رومانوی گانا