آئی پی ایل میں رقم ہوئی نئی تاریخ

انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ سکور کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے یہ ریکارڈ ممبئی انڈینز کے خلاف بنایا ہے۔

 بدھ کو کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔

یہ آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینز کے اس میچ میں تیز ترین نصف سنچری جیسے کئی اور ریکارڈ بھی بنائے گئے۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے گیند بازوں کو یہ فیصلہ راس نہیں آیا۔

دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ ہی بدل دی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 277 رنز بنائے۔ اس سے قبل آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور رائل چیلنجرز بنگلورو کے نام تھا۔

آر سی بی نے 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف 5 وکٹ پر 263 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 275 سے بڑا اسکور بنایا ہو۔

ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ اور ہینرک کلاسن کی ریکارڈ ساز اننگز نے سن رائزرس حیدرآباد کو اس اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔