رمضان المبارک نیکی اور عبادت کا مہینہ

رمضان المبارک وہ مہینہ ہے۔جس میں دن رات عبادت کی جاتی ہے۔

انسان پورے سال اپنے نفس کی پیروی اور دنیاوی مسائل کی وجہ سے روحانی اور باطنی طور پر بہت پیچھے رہ جاتا ہے۔

اس مہینے میں  اگر اللہ تعالٰی کے احکامات کو مد نظررکھتے ہوۓ اور صدق دل سے روزہ رکھ اپنے آپ کو برائیوں سے بچاتا ہے۔

تو اللہ تعالٰی بھی اسے روزے کے فیض و برکات سے نوازتا ہے۔

جس طرح ہر مسلمان پر کلمہ طیبہ کے بعد دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔اسی طرح  ہر مسلمان پریہ روزےبھی فرض ہیں۔اور یہ اسلام کا تیسرا رکن ہے۔

اور اس کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے۔جو کہ عاقل ،بالغ اور صحت مند ہو۔

جو لوگ بیمار  یا سفر میں ہیں اگر اس ماہ مبارک میں روزہ نہیں رکھ سکیں۔ تو بعد میں ان کی قضاء پوری کر سکتے ہیں۔

رمضان میں پانچ عبادات خصوصی ہوتی ہیں۔روزہ،تراویح، تلاوت قرآن،اعتکاف اورشب قدر میں عبادات۔