لیموں پانی کے کچھ حیرت انگیز فوائد

لیموں کے پانی میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔

اس سے انفیکشن اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

کھانے سے پہلے اسے پینا معدے میں تیزابیت اور انزائم کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے، جس سے عمل انہضام میں مدد ملتی ہے۔

یہ جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے، جگر کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں کے پانی کا استعمال بھوک کو کم کرکے، میٹابولزم کو بڑھا کر وزن میں کمی کو فروغ دے سکتا ہے۔

لیموں کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے نقصان کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیموں کا پانی منہ میں بیکٹیریا سے لڑ سکتا ہے۔

لیموں کا پانی جسم میں پی ایچ لیول کو متوازن کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ مشروب بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے اور قلبی امراض کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔