آنے والے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کرسکتے ہیں بڑا فیصلہ

چنئی سپر کنگز کو اتوار کے میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس میچ میں آخر میں آکر مہندر سنگھ دھونی نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہیں کرا سکے۔

ان کے لوئر آرڈر میں آنے کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا ۔

دہلی کیپٹلز کے خلاف ان کی جارحانہ اننگز کے بعد مہندر سنگھ دھونی کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مائیکل کلارک کا ماننا ہے کہ چنئی سپر کنگز کا یہ سابق کپتان یہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی ایسا کرے گا۔

دہلی کے خلاف آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے اترے دھونی نے 16 گیندوں پر ناٹ آوٹ 37 رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس کے بعد دھونی کے مداح ان سے اپر آرڈر میں بلے بازی کے لیے آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

لیکن آسٹریلیا کے سابق کپتان کلارک کا ماننا ہے کہ یہ تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی پہلے کی طرح فنشر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ موجودہ ترتیب میں بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

میں جانتا ہوں کہ مہندر سنگھ دھونی کا ہر پرستار انہیں جتنا ممکن ہو، اتنے اوپر آرڈر میں بلے بازی کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔ ان کے پورے کیریئر میں ہم سب یہی کہتے رہے ہیں کہ انہیں اننگز کا آغاز کرنا چاہئے۔