پاکستان میں داخل ہوکرماریں گے،راج ناتھ سنگھ کاپاکستان کوسیدھاپیغام

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہول جوشی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے پاکستان کو سیدھا اور مضبوط پیغام دیا ہے ۔

پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جا رہی دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد بھاگ کر پاکستان جاتا ہے تو ہم اسے وہاں بھی مار ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی دہشت گرد نے ہندوستان میں امن کومتاثر کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ کا یہ سپر ایکسکلوزیو انٹرویو رات 8 بجے نیٹ ورک 18 کے تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیاجائیگا۔

دراصل برطانوی اخبار ’ دی گارجین’ میں ایک خبر شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد ، ہندوستان میں کسی بھی قسم کی واردات کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اگر کوئی دہشت گرد دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے بعد پاکستان فرار ہوتا ہے تو ہم پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کو مار ڈالیں گے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا، ‘اگر دہشت گرد پاکستان کی طرف بھاگے تو ہم ان کا پیچھا کریں گے اور پاکستانی سرزمین پر انہیں ماریں گے۔