کیا سہانہ خان کے ڈیبیو سے اننیا پانڈے کو ہوگی جلن؟

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان بھی ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔

سہانہ جلد ہی نیٹ فلیکس کی فلم ’دی آرچیز‘ میں نظر آئیں گی، اس فلم کو زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

کنگ خان کی بیٹی کودیکھنے کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے، یہاں تک کہ  قریبی دوست اننیا پانڈے بھی۔

سہانہ خان اور اننیا پانڈے بچپن کی دوست ہیں۔

اب جب ان کی بہترین دوست بھی اس دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں تو کیا اداکارہ کو ان سے رشک ہوگا؟

اس سوال کے جواب میں اننیا نے کہا، ’اپنے ڈیبیو کو لے کر اننیا بالکل بھی نروس نہیں ہے۔ وہ بہت پراعتماد ہے۔

 اننیا نے کہا ،’سہانہ کا ڈیبیو، انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں کامپٹیشن بڑھا دے گا۔

اننیاکا کہنا ہے کہ ہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے، کیونکہ یہ آپ کو راغب کرتا رہتا ہے۔

اس سے مجھے اور زیادہ محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔