شاہین آفریدی نے توڑی خاموشی، مچا ہنگامہ

پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے ایک ہفتے بعد خاموشی توڑی ہے۔

آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے 29 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے صبر کا امتحان نہ لینے کی بات کہی ہے۔

شاہین کی اس پوسٹ کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھین کر بابر اعظم کو دیدی تھی۔

آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی کھیل سکی، جس میں اس کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاہین آفریدی نے انسٹااسٹوری میں پوسٹ کئے گئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘مجھے کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہ رکھیں، جہاں مجھے آپ کو یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔

میرے صبر کا امتحان مت لو۔ کیونکہ میں شاید ان میں سے سب سے مہربان اور اچھا شخص ہوں جن سے آپ کبھی ملیں ہیں۔

لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاوں گا تو آپ مجھے وہ چیزیں کرتے دیکھیں گے جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کرنے میں قابل ہوں۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی اس اسٹوری کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کپتانی چھیننے سے خوش نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ محسن نقوی نے 29 مارچ کو بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔