ایلوویرا کھانے اور استعمال کے حیرت انگیز فوائد

سخت پتوں والے کانٹے دار جنگلی پودے ایلویرا کو گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔

ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

اسے  کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایلویرا کا لیس دار مادہ کڑوا ہونے کے سبب متعدد بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے لے کر شوگر اور ایکنی، کیل مہاسوں سے لے کر بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے گھیکوار کا استعما ل بہترین ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اسے بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کر سکتے ہیں۔

ایلو ویرا  کا استعمال بالوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے، یہ بالوں کو قدرتی طور پر موئسچر کر کے بالوں کی نمی لوٹاتا ہے۔

ایلوویرا کا استعمال چہرے کی جلد سے متعلق تمام بیماریوں سے بہترین علاج ہے، یہ جلد کو قدرتی طور پر موسچرائز بھی کرتا ہے۔

معدے کی جلن سے فوراً چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا جیل کو گرائینڈ کر کے    کھانے سے پہلے پی لیں، پیٹ سے متعلق امراض کا خاتمہ ہو جائے گا۔