آئی پی ایل سے بنا کھیلے ہی باہر ہوئی چیمپئن ٹیم، پلے آف کھیلنے کے سارے راستے ہوئے بند

انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں پلے آف کی دوڑ سے باضابطہ طور پر باہر ہونے والی ٹیموں میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے۔

پیر، 13 مئی کو، کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

شبھمن گل کی ٹیم کو اس میچ سے پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدیں تھیں لیکن میچ کے منسوخ ہونے سے یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے میچ نہیں کھیلا جا سکا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 پوائنٹ تقسیم کردیا گیا۔

آئی پی ایل 2022 کی فاتح گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کے لیے اس سیزن کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ 13 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کے کھاتے میں 11 پوائنٹس ہیں۔

کولکاتہ کے خلاف اپنے گھر یعنی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا۔

یہاں تک کہ میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا اور میچ کینسل کر دیا گیا۔ یہ میچ نہیں کھیلے جانے کی وجہ سے ٹیم بغیر میچ کھیلے ہی باہر ہوگئی۔

گجرات ٹائٹنز کے لئے آئی پی ایل پلے آف میں پہنچنے کی بقیہ رکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ جیت کر کپتان شبھمن گل کی 14 پوائنٹس تک پہنچنے کی امید اب پوری نہیں ہوگی۔

اپنا اگلا میچ جیتنے کے بعد بھی ٹیم صرف 13 پوائنٹس تک ہی پہنچ پائے گی۔ ایسے میں ان کی آگے جانے کی خواہش اب پوری نہیں ہو سکتی۔

پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے ٹیم کو کم از کم 14 پوائنٹس تک پہنچنا تھا، جس کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا، لیکن بارش نے یہ امید بھی ختم کردی۔