اداکارہ جھانوی کپور نے  لگایا گلیمرس کا تڑکا،  دیکھئے تصاویر

ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور راجکمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ابھی چند روز قبل ہی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا جسے شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ 

جھانوی کپور کا فیشن ایبل اوتار ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران نظر آیا۔

اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے دوران اپنے گلیمرس انداز سے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں حاصل کیں۔

حال ہی میں ‘دھڑک’ اداکارہ جھانوی کپور کو شیمری سلور ڈریس میں دیکھا گیا ۔ اس ڈریس میں اداکارہ کافی اسٹائلش اور خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

اداکارہ کے شیمری سلور باڈی کون ڈریس پر ایک کرکٹر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ فلم کے تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ڈریس میں نیلے رنگ کے کرکٹر کی تصویر ہے۔

کرکٹر کی تصویر کے ساتھ ان کی ڈریس کے نیچے ہیلمٹ بھی بنا ہوا ہے۔ جھانوی کپور نے اس ڈریس کو تصویر کے رنگ سے میچنگ نیلی ہیلس کے ساتھ پیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اس شیمری سلور مڈی ڈریس کے ساتھ سلور رنگ کی بالیاں پہن رکھی ہیں اور اپنے بالوں کو سیدھا رکھا ہے۔ ان کا یہ لک کافی سادہ اور ایلیگینٹ ہے۔

جھانوی کپور کی طرح آپ بھی کافی گلیمرس لگ سکتی ہیں۔ آپ کو بھی اداکارہ کی طرح اپنے لک میں توازن رکھنا ہوگا۔

اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر پر ان کے چاہنے والے جم کر کمنٹس کررہے ہیں اور اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

بتادیں کہ جھانوی کپور کیلئے یہ پہلا موقع نہیں ہے ، وہ اکثر ایسے فوٹوشوٹ کرواتی ہیں۔ جھانوی کپور اپنی گلیمرس اداوں سے فینس کا دھیان کھینچنے میں کامیاب رہتی ہیں ۔