جسم میں خراب کولیسٹرول کا پتہ لگانے کا طریقہ

کولیسٹرول ایک مادہ ہے جو ہمارے خون میں پایا جاتا ہے۔

یہ بہت سے ہارمونز کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کی مقدار معمول سے زیادہ ہونا خطرناک ہے۔

کولیسٹرول بڑھنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول بڑھنے کو سائلنٹ کیلر بھی کہا جاتا ہے۔

کیونکہ اس کی علامات نظر نہیں آتی اور اس کا پتہ بھی نہیں چلتا۔

ہیلتھ لائن کے مطابق اس کا پتہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے چلتا ہے۔

خون کے ٹیسٹ سے کولیسٹرول کی سطح کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

اگر کولیسٹرول معمول سے زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔