اداکارہ شلپا شیٹی کا نیا لک دیکھ کر فینس رہ گئے دنگ! دیکھئے تصاویر

اداکارہ شلپا شیٹی کا اسٹائل اور ڈریسنگ سینس ہمیشہ کافی لاجواب ہے اور فینس ان کے ہر لک پر دل ہار بیٹھتے ہیں ۔

شلپا شیٹی نے حال ہی میں اپنی کچھ تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں، جن میں وہ آل بلیک لک میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔

ان تصویروں میں شلپا شیٹی بلیک کلر کی آوٹ فٹ میں کسی بیوٹی کوئن سے کم نہیں لگ رہی ہیں، جن پر فینس دل ہار بیٹھے ہیں ۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے اس ایلیگینٹ لک کو گولڈن نیک لیس، بریسلیٹ ، رنگس ، کنگن اور بلیک ہیلس کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔

گلاسی میک اپ لک کے ساتھ میچ کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی نے اس دوران اپنے بالوں کو اوپن لک دیا ہے، جو ان پر کافی سوٹ کررہا ہے ۔

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی نے انہیں کیپشن دیا : دعا ہے کہ ہر پندرہ دن کا اختتام فواروں کے ناچنے کے ساتھ ہو ۔

اداکارہ شلپا شیٹی کی ان تصویروں پر ان کے لاکھوں فینس جسٹ واو، بیوٹیفل، گارجیس، آسم اور کلر جیسے کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

بتادیں کہ اداکارہ شلپا شیٹی اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جن کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کرتے ہیں ۔