فائنل میں پہنچی کے کے آر، مگر حیدرآباد ہار کر بھی نہیں ہوا باہر، پھر ملے گا موقع

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کوالیفائر-1 میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے دی ہے۔

کولکاتہ نے پہلے حیدرآباد  کو 159 رنز تک روک دیا اور اس کے بعد ہدف 14ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آئی پی ایل 2024 میں بڑے اسکور کا ریکارڈ بنانے والی سن رائزرس حیدرآباد کوالیفائر 1 میں اپنے پورے اوور بھی نہیں کھیل سکی۔

ٹورنامنٹ میں 287 اور 277 جیسے ہمالیائی اسکور بنانے والی ٹیم کے کے آر کے خلاف 160 رنز بھی نہیں بنا سکی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ ہی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم بھلے ہی ہار گئی ہے لیکن اس کو ایک اور موقع ملے گا۔ 22 مئی بروز بدھ ایلیمینیٹر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

جو بھی یہ میچ جیتے گا وہ کوالیفائر 2 میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ کرے گا۔

جبکہ ہارنے والی ٹیم آئی پی ایل 2024 سے باہر ہو جائے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حیدرآباد کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوتا ہے۔