دودھ کے ساتھ ان چار چیزوں کا استعمال  صحت کے لیے نعمت

گھر کے بزرگ روزانہ دودھ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

دودھ پینے کے بہت سے فوائد کے بارے میں آپ کو بھی معلوم ہوں گے۔

دودھ میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

آم کو دودھ کے ساتھ کھانا بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ آم میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

خربوزے کا امتزاج انتہائی صحت بخش سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے بہت سے لوگوں کو دودھ اور خربوزے کی اسمودی اور شیک بنا کر پیتے دیکھا ہوگا۔

خشک میوہ جات دودھ کے ساتھ کھانا بہت صحت بخش ہے, اس کا  استعمال ہمارے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال کرشمہ سمجھا جاتا ہے۔ اس  میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

دودھ میں وٹامنز، کیلشیم، پروٹین اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔