شادی سے کیا انکار تو ڈائریکٹر نے فلم سے نکالا باہر

مشہور اداکارہ میناکشی شیشادری نے اپنی زبردست اداکاری سے دنیا بھر میں ایک شاندار شناخت بنائی۔

لوگ ان کی فلموں کے دیوانے تھے۔ یہی نہیں شائقین ان کی نئی فلموں کا بھی انتظار کرتے تھے۔

آج ہم آپ کو اداکارہ سے جڑی ایک ایسی ہی بات بتانے جارہے ہیں، جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میناکشی کو جس فلم سے شناخت  ملی، انہیں اسی فلم سے باہر کر دیا گیا تھا ۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ انھیں 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ‘دامنی’ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

لیکن بعد میں جب انھیں اس فلم میں واپس لیا گیا تو یہ فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ہٹ ہو گئی تھی۔

فلم ‘دامنی’ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ اس فلم سے پہلے انھیں اس لئے نکال دیا گیا تھا کہ انھوں نے ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی ایک تجویز کو ٹھکرا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کے دوران راجکمار سنتوشی نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا ، جسے میناکشی نے ٹھکرا دیا تھا اور اسی وجہ سے راجکمار نے انہیں فلم سے باہر کر دیا تھا۔

بالآخر فلم کے پروڈیوسر کی وجہ سے میناکشی کی فلم میں واپسی ہوئی اور اس فلم کے ساتھ ہی میناکشی کی قسمت بھی چمک گئی۔