عیدالاضحیٰ سے پہلے پیازکی قیمت میں زبردست اضافہ

پچھلے پندرہ دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں 30۔50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی بڑی وجہ سپلائی میں کمی بتائی جاتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ عیدالاضحیٰ (بقرہ عید) سے پہلے پیاز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب تاجروں نے پیاز کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

تاجروں کو امید ہے کہ مرکزی حکومت پیازکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کریگی۔

دوسری طرف اگر سرکاری اعداد و شمار کی بات کریں تو ملک کی راجدھانی دہلی میں 10 دنوں میں پیاز کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پیر کو ناسک کی لاسلگاؤں منڈی میں پیاز کی اوسط ٹھوک قیمت 26 روپے فی کلو تھی، وہیں 25 مئی کو یہی قیمت 17 روپے فی کلو تھی۔

اچھی کوالٹی کی پیاز کی قیمت،مہاراشٹر کی بہت سی ہول سیل بازاروں میں 30 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

تاہم 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کی وجہ سے برآمدات میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ 

تاجروں کا دعویٰ ہے کہ 17 جون کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیاز کی گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔

صارفین کے امور کی وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اگر ہم صرف جون کی بات کریں تو پیاز کی اوسط قیمت میں 1.86 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

31 مئی کو پیاز کی اوسط قیمت 32.12 روپے فی کلو تھی۔ جو کہ 10 جون کو بڑھ کر 33.98 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں پیاز کی قیمت میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جون کے مہینے میں دہلی میں پیاز کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔