ٹیم انڈیا نے افغانستان کو47رنز سےدی شکست

ٹیم انڈیا نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دیدی۔ ٹیم انڈیا نے سپر۔8 مرحلے کا آغاز بڑی جیت کے ساتھ کیا ہے۔

ہندوستان کی جیت کے سب سے بڑے ہیرو سوریہ کمار یادو اور جسپریت بمراہ تھے۔

ایک طرف سوریہ کمار نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی تو دوسری جانب بمراہ نے خطرناک بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے اسکور بورڈ پر 181 رنز بنائے تھے۔

جب افغانستان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے آئی تو ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔

افغان ٹیم کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے سب سے زیادہ رنز بنائے جنہوں نے 20 گیندوں پر 26 رنز بنائے تاہم کوئی بھی کھلاڑی بڑی شراکت نہ کر سکے۔

افغانستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف ملا تھا۔

ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ رحمان اللہ گرباز صرف 11 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسکور بورڈ پر 23 رنز تھے جب پہلے ابراہیم زدران اور تین گیندوں کے بعد حضرت اللہ زازئی صرف 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ٹیم 23 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور گلبدین نائب نے کمان سنبھالی اور مل کر ٹیم کا اسکور 10 اوورز میں 66 رنز تک پہنچا دیا۔

گلبدین 11ویں اوور کی دوسری گیند پر 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

افغانستان نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے اور اسے آخری 30 گیندوں پر 81 رنز بنانے تھے۔

صورتحال ایسی تھی کہ افغانستان کو آخری 2 اوورز میں 57 رنز بنانے تھے جو تقریباً ناممکن تھا۔

آخری 2 اوورز میں صرف 9 رنز ہی آئے جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے یہ میچ 47 رنز سے جیت لیا۔