سپر8میں جنوبی افریقہ کی یہ مسلسل دوسری فتح

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

سپر 8 میں جنوبی افریقہ کی یہ مسلسل دوسری فتح تھی ۔جس کی وجہ سے اس کا سیمی فائنل میں جانا تقریباً یقینی ہے۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور ٹیم پہلے 10 اوورز میں ہی ڈگمگاتی نظر آئی۔

ایک وقت میں انگلش ٹیم کا اسکور 11ویں اوور میں 4 وکٹوں پر 61 رنز تھا۔

جس کے بعد ہیری بروک اور لیام لیونگ اسٹون کی 78 رنز کی شراکت انگلینڈ کو میچ میں واپس لے آئی تاہم آخری 2 اوورز میں میچ مکمل طور پر بدل گیا ۔

لیونگ اسٹون نے 17 گیندوں میں 33 رنز بنائے جبکہ بروک نے 37 گیندوں میں 53 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 163 رنز بنائے۔

کوئنٹن ڈی کاک اور ریزا ہینڈرکس کے درمیان 86 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی۔

ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ افریقہ آسانی سے 200 رنز کا ہندسہ عبور کر لے گا لیکن ٹیم درمیانی اوورز میں صرف 52 رنز بنا سکی۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 38 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر نے بھی 28 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کے اسکور کو 163 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔